ایڈوب ان ڈیزائن کے لیے مدد کی درخواست۔۔۔۔۔

ڈیکسٹاپ پبلشنگ کے میدان میں ایڈاب ان ڈیزائن کافی شہرت رکھتا ہے. اس کے لیے ایران والوں نے تصمیم جبکہ سید منظر صاحب نے مبین نامی پلگ ان بھی بنا رکھے ہیں.
ادھر جب عارف کریم صاحب نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق، کرننگ اور آٹو کشیدہ کے ساتھ ریلیز کیا تو مجھ جیسے بہت سوں نے اس میں دلچسپی لینا شروع کی. نتائج دیکھ کر دل خوش ہو گیا.بلاشبہ یہ سافٹویئر ان پیج، ایم ایس پبلشر سمیت دوسرے پبلشنگ سافٹویئرس سے بے نیاز کرنے والا ہے لیکن اس سافٹویئر کو استعمال کرنے کے لیے معلومات صفر ہیں. اپنی مادری زبان میں کوئی ٹیوٹوریل بھی نہیں مل رہا:ROFLMAO:
چونکہ فونٹ عارف بھائی نے ریلیز کیے ہیں، انہیں کے وساطت سے ہم اس سافٹویئر تک پہنچے ہیں اس لیے ہم سب اس بات کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عارف صاحب اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر یہاں یا کوئی نئی لڑی کھول کر ان ڈیزائن سکھانے کی ذمہ داری قبول کریں. :sneaky:
arifkarim متلاشی عبدالمجید شاہد رضا خان آصف اثر عبدالحفیظ محمد تابش صدیقی تجمل حسین فہیم
 
arifkarim

معطل
انڈیزائن کیلئے ویب پر متعدد ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔ اسکی اپنی سکرپٹنگ لینگویج بھی ہے جس سے ڈاکومنٹس کو آٹومیٹ کیا جا سکتا ہے۔
میں شائد کوئی ٹیوٹوریل کا سلسلہ تو نہ شروع کر سکوں البتہ انڈیزائن میں پیش آنے والے مسائل کا سد باب ضرور کرنے کی کوشش کروں گا۔
میرے علاوہ مکرمی عبدالمجید کئی سالوں سے انڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔ اور الحمدللّٰہ قرآن پاک مکمل اس میں کمپوز کر کے چھاپ چکے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ میرے سے حل نہ ہوا تو آپکی خدمات بھی لی جا سکتی ہیں
 
arifkarim

معطل
عبدالحفیظ بھی انڈیزائن کے پرانے کھلاڑی ہیں اور انہوں کسی طریقے سے اسکی مینیو میں اردو شامل کی تھی۔ اب یاد نہیں کیسے کی تھی۔ بہتر ہے وہ خود ہی بتا دیں۔
 
ٹٹوریل نہ سہی، اسی لڑی کو ان ڈیزائن سے متعلق سوال و جواب کے لیے مختص کر دیتے ہیں. کسی بھی فرد کو کوئی مسئلہ اس حوالے سے درپیش ہو تو وہ یہاں پوچھ لے، اور متعلقہ افراد جواب دے دیں.
 
افضل حسین

محفلین
انڈیزائن کیلئے ویب پر متعدد ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔ اسکی اپنی سکرپٹنگ لینگویج بھی ہے جس سے ڈاکومنٹس کو آٹومیٹ کیا جا سکتا ہے۔
میں شائد کوئی ٹیوٹوریل کا سلسلہ تو نہ شروع کر سکوں البتہ انڈیزائن میں پیش آنے والے مسائل کا سد باب ضرور کرنے کی کوشش کروں گا۔
میرے علاوہ مکرمی عبدالمجید کئی سالوں سے انڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔ اور الحمدللّٰہ قرآن پاک مکمل اس میں کمپوز کر کے چھاپ چکے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ میرے سے حل نہ ہوا تو آپکی خدمات بھی لی جا سکتی ہیں
زیادہ تر ٹوٹوریل انگریزی میں ہیں-کورل ڈرا کے کچھ ٹوٹوریل اردو میں ضرور مل جاتے ہیں-
 
اس کا ماحول یعنی سیاہ تھیم سے سب سے زیادہ دقت ہے۔ کورل آفس وغیرہ کی پس منظر سفید ہے جو کہ آنکھوں کو بھاتا ہے۔ کوئی طریقہ ہے کہ اس کی سیاہی دور کی جاسکے؟ :)
 
اس کا طریقہ شاید فوٹوشاپ والا ہی ہوگا سیاہ کلر پر رائٹ کلک دبا کر کلر کو بدلا جا سکتا ہے چیک کریں شاید کام ہو جائے
 
متلاشی

محفلین
ڈیکسٹاپ پبلشنگ کے میدان میں ایڈاب ان ڈیزائن کافی شہرت رکھتا ہے. اس کے لیے ایران والوں نے تصمیم جبکہ سید منظر صاحب نے مبین نامی پلگ ان بھی بنا رکھے ہیں.
ادھر جب عارف کریم صاحب نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق، کرننگ اور آٹو کشیدہ کے ساتھ ریلیز کیا تو مجھ جیسے بہت سوں نے اس میں دلچسپی لینا شروع کی. نتائج دیکھ کر دل خوش ہو گیا.بلاشبہ یہ سافٹویئر ان پیج، ایم ایس پبلشر سمیت دوسرے پبلشنگ سافٹویئرس سے بے نیاز کرنے والا ہے لیکن اس سافٹویئر کو استعمال کرنے کے لیے معلومات صفر ہیں. اپنی مادری زبان میں کوئی ٹیوٹوریل بھی نہیں مل رہا:ROFLMAO:
چونکہ فونٹ عارف بھائی نے ریلیز کیے ہیں، انہیں کے وساطت سے ہم اس سافٹویئر تک پہنچے ہیں اس لیے ہم سب اس بات کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عارف صاحب اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر یہاں یا کوئی نئی لڑی کھول کر ان ڈیزائن سکھانے کی ذمہ داری قبول کریں. :sneaky:
arifkarim متلاشی عبدالمجید شاہد رضا خان آصف اثر عبدالحفیظ محمد تابش صدیقی تجمل حسین فہیم
ان ڈیزائن سے ابھی ہم خود ناواقف ہیں :(
 
شاہد رضا خان
میں اس کلر کی بات نہیں کر رہا۔ پیج کے چاروں طرف جو تھیم کا سیاہ رنگ ہے اس کی بات کر رہا ہوں۔
ویسے ان ڈیزائن میں جمیل نستعلیق کا نمونہ دیکھیں۔ مزہ آ گیا بھائی۔
12716088_1066225310100580_4837483661239931696_o.jpg

اب تو میں نے ان ڈیزائن سیکھنے کا عہد کر لیا ہے۔:)
 
آخری تدوین:

جناب ہم اسی کلر کی بات کر رہے ہیں اسی کلر کے ارد گرد کہں بهی رائٹ کلک کئجے کچھ آپشن آتے ہیں کلر کے پر رائٹ کلک کیجئے شاید ہو جائے۔
اور ذاتی پیغام میں انڈیزاین کی وہ لنک دیں جس سے آپ نے ڈاؤنلوڈ کیا ہے:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ٹیوٹوریلز تیار کرنے کے ضمن میں ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلے سے موجود ویڈیو ٹیوٹوریلز کو ہی اردو کے قالب میں ڈھالا جائے۔ اس کے لیے ویڈیو کے ساتھ اردو سب ٹائٹل فراہم کیے جا سکتے ہیں، یا پھر ویڈیو کو اردو میں ڈب کیا جا سکتا ہے، اگرچہ اس میں کہیں زیادہ محنت اور مہارت درکار ہوگی۔
 
arifkarim

معطل
اس کا ماحول یعنی سیاہ تھیم سے سب سے زیادہ دقت ہے۔ کورل آفس وغیرہ کی پس منظر سفید ہے جو کہ آنکھوں کو بھاتا ہے۔ کوئی طریقہ ہے کہ اس کی سیاہی دور کی جاسکے؟ :)
یہاں دیکھیں۔
Screen-shot-2013-03-28-at-2.14.24-PM.png

ان ڈیزائن سے ابھی ہم خود ناواقف ہیں :(
لو کر لو گل۔ میرا تو خیال تھا آپ کا مہر نستعلیق انڈیزائن پر بھی کام کرتا ہوگا۔ کیا اسکے جدید فیچرز صرف ورڈ کیلئے ہیں؟

ٹیوٹوریلز تیار کرنے کے ضمن میں ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلے سے موجود ویڈیو ٹیوٹوریلز کو ہی اردو کے قالب میں ڈھالا جائے۔ اس کے لیے ویڈیو کے ساتھ اردو سب ٹائٹل فراہم کیے جا سکتے ہیں، یا پھر ویڈیو کو اردو میں ڈب کیا جا سکتا ہے، اگرچہ اس میں کہیں زیادہ محنت اور مہارت درکار ہوگی۔
ویڈیو ٹیوٹوریلز تو کافی وقت طلب کام ہے۔ ہاں تحریری پر ہاتھ صاف کیا جا سکتا ہے۔
 
Top